اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق العربیہ ٹی وی چینل نے رپورٹ دی کہ لیبیائی عوام نے چالیس سالہ آمریت اور معمر القذافی کے خلاف مظاہروں کا آغاز کیا ہے؛ عوام اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق مظاہروں کا آغاز کل رات بن غازی سے ہوا اور لیبیائی عوام نے کل 17 جنوری کو "یوم الغضب" کا نام دے کر بڑی ریلیوں کا اعلان کیا ہے۔ بن غازی میں ایک شخص جان بحق اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں اور حکومت نے بن غازی تک جانے والے تمام راستے بند کردیئے ہیں۔ عوامی انقلاب سے خوفزدہ سعودی شخصی حکمرانوں سے وابستہ العربیہ چینل نے احتجاج کو کمزور بتانے کی غرض سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ قذافی کے حامی بھی مظاہروں میں شامل ہوکر مخالفین کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں. تازہ ترین رپورٹ کے مطابق لیبیا کے تمام بین الاقوامی رابطے اور ٹیلیفون اور انٹرنیٹ کنکشن منقطع کئے گئے ہیں۔ لیبیائی اپوزیشن کے سینکڑوں سرگرم راہنماؤں اور کارکنوں نے 17 فروری 2005 کو بن غازی میں منعقد ہوکر کچلے جانے والے مظاہروں کی چھٹی برسی کے موقع پر کل 17 فروری کو حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کی دعوت دی ہے. لیبیا کی سیکورٹی فورسز نے 17 فروری 2005 کو ہونے والے احتجاجات کو سختی سے کچل دیا تھا اور اب لیبیا کے عوام 15 فروری سے بن غازی کی سڑکوں پر نکل آئے ہیں جبکہ کل 17 فروری کو اپنے شہیدوں کی چھٹی برسی منانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110